ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈیکون اور رنویر سنگھ 12 نومبر کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔
بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کے چرچے ہیں، دونوں کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق رنویر اور دپیکا پڈوکون 12 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’’لیک کیمو‘‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
دونوں کی شادی میں صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ مہمانوں کو تقریب میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔ اس کے علاوہ دپیکا رنویر نے شادی کی تقریب میں رازداری برقرار رکھنے کے لیے مہمانوں کو ای میل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ لیک کیمو کا شمار اٹلی کے خوبصورت مقامات میں ہوتا ہےاور یہاں شادی کرنا ہر جوڑے کا خواب ہے۔