لیجنڈ کامیڈی اداکار لہری کی آج چھٹی برسی

Last Updated On 13 September,2018 01:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کامیڈی کی دنیا کےمنفرد اورلیجنڈری اداکارلہری کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔ ان کو 11 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا، 13 ستمبر 2012 کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

سفیر اللہ صدیقی المعروف لہری نے فنی کیرئیر کا آغاز فلم "انوکھی" سے کیا۔ انہوں نے لالی وڈ فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔ میرے ہمسفر، دل میرا دھڑکن تیری، صائقہ اور انجمن ان کے کیرئیر کی شاندار فلمیں ہیں۔ لہری کو مجموعی طور پر گیارہ مرتبہ نگار ایوارڈ دیا گیا۔ لیجنڈری اداکار 13 ستمبر 2012 کو کراچی میں اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔