نیل آرم سٹرانگ پر بنی فلم کا ٹریلر ریلیز

Last Updated On 13 September,2018 03:45 pm

لاہور (دنیا نیوز ) چاند پر سب سے پہلے قدم رکھنے والےانسان نیل آرم سٹرانگ کے تاریخی سفر پر بننے والی بائیو گرافیکل فلم "فرسٹ مین" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ڈیمین چازالے کی ہدایتکاری میں بننے والی سنسنی خیز فلم "فرسٹ مین"کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جب 20 جولائی 1969 میں نیل آرم سٹرانگ نے دنیا کے خطرناک ترین مشن پر روانہ ہوتے ہوئے زمین سے چاند کا تاریخی سفر طے کیاتھا۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکار ریان گوسلنگ سمیت کلیئر فوئے ، جیسن کلارک شامل ہیں۔ بائیوگرافیکل فلم" فرسٹ مین"بارہ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔