سجل علی کے ڈرامہ سیریل ’’الف‘‘ کی ریکارڈنگ شروع

Last Updated On 14 September,2018 10:28 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ سجل علی نے ڈرامہ سیریل الف کی ریکارڈنگ شروع کر دی۔ ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں حمزہ علی عباسی، احسن خان اور کبریٰ خان بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈرامے کی پروڈیوسرز ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں جس کی ڈائریکشن حسیب حسن دے رہے ہیں جبکہ سیریل کی کہانی عمیرہ احمد کے مشہور ناول الف سے ماخوذ ہے۔ سجل علی کا کہنا تھا کہ الف جیسی کہانی ناظرین نے اس سے قبل کبھی سکرین پر نہیں دیکھی ہو گی۔ اس میں میرا کردار ناظرین کو سحرزدہ کر دیگا۔

 

Advertisement