ہالی ووڈ (دنیا نیوز ) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشن نے امریکہ کے الیکشن میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ جو اس سے قبل میری جوانا استعمال کرنے کے الزام میں سزا کاٹ رہی تھیں نے ایک تقریب کے دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حامی بھری کہ اگر انہیں امریکا کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملے تو وہ انکار نہیں کریں گی۔
ایک سوال کے جواب میں کم کارڈیشن کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ امریکا کا صدر بننا کتنا مشکل اور کٹھن کام ہے اور اس کیلئے کتنی ذمہ داری سے کام کرنا پڑتا ہے مگر وہ یہ چیلنج لینے کیلئے بھی تیار ہیں۔