کرینہ کپور ریڈیو پروگرام کی میزبان بنیں گی

Last Updated On 14 September,2018 10:36 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد اپنے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئینگی جسکی ریکارڈنگ کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔

قریبی ذرائع نے بتایا کرن جوہر کے شو کالنگ کرن کی طرح یہ نیا شو بھی عشق 104.8 ایف ایم پر پیش کیا جائیگا جسکے ذریعے مداحوں کو کرینہ کپور سے بات چیت کا موقع ملے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ کو سائن کرنے سے قبل کرینہ کپور نے کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جسکے بعد کرن جوہر نے کرینہ کو اس شو کو سائن کرنے کی تجویز دی۔ 

کرینہ کپور کا پہلا ریڈیو شو رواں سال دسمبر میں پیش کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ اس ریڈیو شو کے علاوہ کرینہ کپور اس وقت کرن جوہر کی فلم میں بھی مصروف ہیں جس میں وہ ایک منفرد کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔

 

Advertisement