رباط (نیٹ نیوز ) مس مراکش کا ٹائٹل جیتنے والی خوبرو حسینہ نوہالیا املاکیہ نے اپنی گاڑی سے دو افراد کو کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نوہالیا املاکیہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کر رہی تھیں کہ اسی دوران سامنے آنے والے درخت کو دیکھ کر گاڑی کی بریک نہ لگا سکیں۔
ان کی گاڑی درخت سے ٹکرا کر ان دو افراد پر چڑھ گئی جو درخت کے نیچے سوئے ہوئے تھے۔ حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر کے نوہالیا املاکیہ کو حراست میں لے لیا۔ ان پر دوران ڈرائیونگ شراب پینے ، اونگھنے اور مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔