اداکار جان ہیم بیٹ مین کا کردار کریں گے

Last Updated On 14 September,2018 01:19 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) معروف اداکار جان ہیم کو بیٹ مین کے مرکزی کردار کیئے چن لیا گیا ہے ۔ان سے قبل اس کردار کیلئے بین افلیک کا نام لیا جا رہا تھا جنہوں ںے اس کردار میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

جام ہیم نے اس کردار کے حوالے سے کہا کہ ایسا سننے میں آ رہا ہے کہ میرا نام اس کردار کیلئے فائنل ہوگیا ہے لیکن مجھ سے کسی نے ابھی تک اس بارے میں رابطہ نہیں کیا ، میں پہلے کہانی سنوں گا اور اس کے بعد ہی کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے اس بات کی بھی بھرپور انداز میں تردید کی کہ وہ اس کردار کیلئے خود کو فٹ بنانے کی خاطر گھنٹوں جم میں وقت گزار رہے ہیں۔
 

Advertisement