جھانوی کپور والدہ کے مجسمے کے افتتاح کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ

Last Updated On 15 September,2018 10:58 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) جھانوی کپور اپنی والدہ سری دیوی کے مجسمے کے افتتاح کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئیں۔ سری دیوی دوسری بالی وڈ شخصیت ہیں جن کا مجسمہ سوئٹزرلینڈ میں نصب ہو گا۔

جھانوی کپور معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کیساتھ گزشتہ صبح سوئٹزر لینڈ روانہ ہو ئیں۔ سوئٹزر لینڈ حکومت کا شعبہ سیاحت اداکارہ سری دیوی کے فلم چاندنی میں چھٹیاں گزارنے کے لئے سوئٹزر لینڈ کو سیاحت کے لئے بہترین ملک اور جگہ ہونے کی پروموشن کرنے پر ان کا مجسمہ بنا کر انہیں اعزاز پیش کریگا۔ واضح رہے کہ فلمساز یش چوپڑا کے بعد آنجہانی اداکارہ سری دیوی دوسری بالی وڈ شخصیت ہیں جنکا مجسمہ یہاں رکھا جائیگا۔

 

Advertisement