سلمان خان کی بغیر شرٹ حالیہ تصویر دیکھ کر مداح حیران

Last Updated On 14 September,2018 07:07 pm

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی باڈی کے ہمیشہ ہرطرف چرچے رہے ہیں اور مختلف پروگرامز میں، شوٹ کے دوران، لائیو ٹی شو میں ان سے میزبانوں یا مداحوں نے اکثر باڈی دکھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حالیہ فلموں میں ان کی جسامت کے بارے میں بہت سی باتیں کی گئیں کہ وہ پہلے سے موٹے ہوگئے ہیں اور اب ڈھلتی جوانی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ مگر سوشل میڈیا پر تازہ ترین تصویر پوسٹ کرکے انہوں نے ان چہ مگوئیوں کو لگام دے دی۔ تصویر میں سلمان خان ایک دم فِٹ نظر آرہے ہیں جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ وہ بگ باس سیزن 12 کیلئے کچھ اس طرح سے تیار ہورہے ہیں۔

 

سلمان خان کو بالی وڈ باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی فلموں کا کروڑوں کی کمائی کرنا ہے۔ لیکں اس سال عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ریس 3 کارکردگی کے لحاظ سے بدترین فلم رہی۔

فلم ’ریس 3‘ میں سلمان کی پرفارمنس فلم بینوں کو نہیں بھائی تھی جس کے باعث وہ گوگل پر بدترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے تھے لیکن اب ان کی فلم بھی انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی کم ترین ریٹنگ والی 100 فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔

آئی ایم ڈی بی نے سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو 2.1 پوائنٹس دیئے ہیں جس کے بعد وہ دنیا کی 100 کم ترین ریٹنگ والی فلموں کی فہرست میں موجود ہے۔

 

Advertisement