شردھا کپور نے پوجا کیلئے چھٹی لے لی

Last Updated On 14 September,2018 02:09 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے پوجا کی خاطر اپنی تمام فلمی سرگرمیوں منسوخ کر دیں اور پوجا کیلئے جانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں گنیش چترتھی کا میلہ شروع ہونے والا ہے جس میں پورے ملک سے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی 56 سالہ وراثت کو قائم رکھتے ہوئے اس برس بھی پوجا میں شریک ہوں گی اور اپنی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں جاری رکھیں گی۔
 

Advertisement