شان پردہ سکرین پر غالب کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے

Last Updated On 15 September,2018 10:42 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار شان شاہد شارٹ فلم میں مرزا غالب کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی نمائش پاکستان کے علاوہ بھارت اور دوسرے ممالک میں ہونیوالے فلم فیسٹیولز میں بھی ہو گی.

بتایا گیا ہے کہ وہ مرزا غالب پر شارٹ فلم بنا رہے تھے جسکی فلمبندی مکمل کر لی گئی ہے، آنیوالے دنوں میں اسکی نمائش کا اعلان کیا جائیگا۔ فلم کی نمائش پاکستان کے علاوہ بھارت اور دوسرے ممالک میں ہونیوالے فلم فیسٹیولز میں بھی ہو گی۔ بتایاگیا ہے کہ شان نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ اسکی ڈائریکشن بھی دی ہے۔ مذکور ہ فلم کی نمائش کے بعد شان ایک اور شارٹ فلم پر کام شروع کرینگے۔

 

Advertisement