ممبئی( آن لائن )بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی بیٹے کی پیدائش کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہیں اب ان کی بیٹے بڑا ہو گیا ہے جس کے بعد وہ دوبارہ بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی اچھے کردار کی آفر ہو ئی تو وہ پھر سے اداکاری کرنا چاہیں گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی دیکھ بھال کی وجہ سے ان کا اداکاری کو وقت دینا مشکل تھا تاہم اب وہ اداکاری کے لئے وقت نکالنے کی پوزیشن میں آ گئی ہیں۔
واضح رہے اداکارہ شلپا شیٹھی آخری بار 2007 میں فلم اپنے میں نظر آئی تھیں۔