نیویارک (نیٹ نیوز ) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل ہیلری ڈف نے کہا ہے کہ میتھو کوما سے شادی کی کوئی خاص جلدی نہیں ہے ، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے درمیان کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے لیکن ان میں شادی کا معاملہ سرفہرست نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے حوالے سے میڈیا میں بہت باتیں کی گئیں لیکن ہم نے کسی پر بھی کان نہیں دھرے۔ میری تمام توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے اور میں اس کے علاوہ کچھ بھی سوچنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔