بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ بگ باس کے بارہویں سیزن کا حصہ بن گئیں

Last Updated On 27 September,2018 06:22 pm

ممبئی(شوبز ڈیسک) اسلام قبول کرنے کے بعد ساتھی مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ سلمان کے ریالٹی شو بگ باس کے بارہویں سیزن کا حصہ بن گئیں۔ شمولیت کی تصدیق ان کے شوہر شعیب ابراہیم نے کردی ہے۔

واضح رہے دپیکا ککڑ نے رواں برس شعیب ابراہیم سے شادی کے لئے ہندو مذہب کو ترک کرکے اسلام قبول کیا تھا۔ مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا کہ ہاں میں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے۔

بھارت کے مشہور ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے 12 ویں سیزن کا آغاز یوں تو 16 ستمبر سے ہوگیا اور اس میں پہلے ہی دن کئی تنازع سامنے آئے۔ بگ باس 12 کی پہلی قسط میں جہاں 65 سالہ گلوکار انوپ جلوتا اور ان کی 28 سالہ شاگرد جیسلین میتھیو نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔

وہیں اب اس شو میں شامل ہونے والے کانٹیسٹنر (گھر والوں) کی فہرست نے بھی کئی لوگوں کو حیران کردیا، کیوں کہ اس میں زیادہ تر ایسے افراد شامل ہیں، جنہیں تنازعات پیدا کرنے والے شخص کے طور پر جانا جاتا ہے۔