شہر میں بے ہنگم ٹریفک سے فنکار بھی پریشان

Last Updated On 27 September,2018 10:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بدترین ٹریفک جام پر عوام کے ساتھ ساتھ فنکار برادری بھی ذہنی اذیت و کرب کا شکار ہونے لگی، لاہور کی ٹریفک پولیس کے خلاف فنکاروں نے اپنی رائے کے اظہار کے لئے ٹوئیٹر کا انتخاب کیا۔

ثمینہ پیرزادہ نے ٹویٹ کیا کہ چار روز سے لاہور شہر کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے جبکہ ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

گلوکار اور سیاسی رہنما جواد احمد کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ستر فیصد طبقہ کام کرنے والا ہے اتنا جرمانہ کیسے کریں گے جبکہ ٹریفک بھی کنٹرول نہیں ہوتی، آئے روز سڑکوں پہ ٹریفک جام سےعوام بے یار و مددگار ہیں۔

گلوکارہ حمیرا ارشد کا ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ  ٹریفک جام روز کا معمول ہے، بندہ جائے تو کہاں جائے، ٹریفک پولیس صرف چالان ہی نہ کاٹے بلکہ لوگوں کی مدد بھی کرے۔

ماڈل رمل کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ٹریفک پولیس کیساتھ کیا مسئلہ ہے، صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے، ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داری ادا کرئے۔