عامرخان نے تنوشری دتہ کیساتھ جنسی ہراسگی کو افسوسناک قرار دیدیا

Last Updated On 28 September,2018 10:41 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اداکارہ تنوشری دتہ اور نانا پاٹیکر جنسی ہراسگی معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دے دیا۔

حال ہی میں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافیوں کے سوال پر عامر خان نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں جانتے لہٰذا اس پر تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا لیکن اگر واقعی میں اداکارہ کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے تو یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے۔

عامر خان نے اس واقعے کی تفتیش کرنے پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب جب امیتابھ بچن سے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے کہاگیا تو انہوں نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملے پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہامیرا نام نہ تو تنوشری دتہ ہے اور نہ ہی نانا پاٹیکر، لہذا اس معاملے پر میری طرف سے تبصرہ نہ کرنا ہی بہتر ہے۔