پشاور: (روزنامہ دنیا) پشاور میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کو مبینہ طور پر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گلوکارہ منیبہ شاہ نے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی، جس کے ذریعے وہ لڑکیوں کی تصاویر پوسٹ کرتی تھی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں سائبر کرائم وِنگ نے گرفتار کیا ہے۔
گلوکارہ منیبہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم قانون کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مجسٹریٹ کی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ منیبہ نے عدالت میں اعتراف کر لیا۔