ممبئی (نیٹ نیوز )بالی وڈ کے اداکار گووندا کا کہنا ہے کہ وہ رومانوی کردار نبھانے میں مہارت نہیں رکھتے بلکہ سین کے دوران اکثر شرما جاتے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گووندا نے فلم فرائے ڈے کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ رومانوی کردار ادا کرنے میں جھجک کا شکار ہیں اور ان کو اس میں مہارت حاصل نہیں ہے۔
ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مزاحیہ کردار کرتے ہوئے وہ خود بھی اپنی اداکاری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
فلم فرائے ڈے میں اداکار گووندا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشک ڈوگرا ہیں جبکہ فلم12 اکتوبر کو سینما میں پیش کی جائے گی۔