نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) سْروں کی ملکہ لتا منگیشکر 88 سال کی ہو گئیں۔ لتا منگیشکر کئی ہزار گانے گا چکی ہیں۔ ان کی آواز نے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ گلوکارہ کی زندگی اور موسیقی لازم و ملزوم رہے.
لتا نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد شروع میں اداکاری بھی کی اور مختلف فلموں میں بچوں کے کردار نبھائے تاہم پھر اْنہوں نے خود کو صرف اور صرف گلوکاری کیلئے وقف کر دیا۔ لتا منگیشکر نے سنجیدہ گانے بھی خوب مہارت سے گائے۔ جو گایا خوب گایا۔ گلوکار اور اداکار دِینا ناتھ منگیشکر کی بیٹی لتا نے سروں کی دنیا میں وہ مقبولیت حاصل کی جو بہت کم لوگوں کے حصے میں آئی، انہوں نے اپنے دور کے سب ہی چھوٹے بڑے موسیقاروں کیساتھ کام کیا۔