لاہور: (ویب ڈیسک) معروف عراقی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار تارا فریس کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ اداکارہ کو عراق کے دارالحکومت بغداد قتل کیا گیا، انہوں نے حال ہی میں عراق کی سب سے مقبول سوشل میڈیا سٹار ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
عراقی وزارت دفاع کے مطابق ماڈل تارا فریس کو نامعلوم افراد نے قتل کیا جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ماڈل کو داعش کے جنگجوؤں نے قتل کیا ہے، جو شکست کے بعد ابھی تک کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل رواں ماہ فیشن انڈسٹری اور خواتین کے حقوق سے وابستہ ایک اور سماجی کارکن سوعد ال علی کو بھی قتل کر دیا گیا تھا۔
Famous Iraqi social media character /model Tara Faris was gunned down in Baghdad earlier today. pic.twitter.com/a4A0TjHhvw
— Steven nabil (@thestevennabil) September 27, 2018
واضح رہے کہ تارا فریس کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز تھے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزارتی تھیں۔