ماڈل مہرین سید ریمپ پر ماڈلنگ کرتے ہوئے گر پڑیں

Last Updated On 29 September,2018 05:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) فیشن پاکستان ویک پورے آب و تاب سے کراچی میں جاری ہے، جہاں معروف ماڈل مہرین سید ریمپ پر ماڈلنگ کرتے ہوئے جمعہ کی رات لڑکھڑا کر گر پڑیں۔

مہرین سید نے اس موقع پر کمال خود اعتمادی کا مظاہرہ کیا اور خود کو سنبھال کر واک جاری رکھی، جسے شرکاء کی جانب سے خوب داد دی گئی۔

 

بعدازاں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا ڈریس بہت خوبصورت تھا، میں آج بہت اچھی لگ رہی تھی اس لیے نظر لگ گئی۔