ممبئی: (ویب ڈیسک) سشمیتا سین نےنئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت اورجوان نظر آرہی ہیں۔
بالی ووڈ کی 42 سالہ اداکارہ سشمیتا سین سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اورویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت اورجوان نظر آرہی ہیں۔
Irresistible pic.twitter.com/5e876ggY4i
— SushmitaSenOnline (@SushmitaSenWeb) September 29, 2018
کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سشمیتا سین نے دیگراداکاراؤں کی طرح اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سشمیتا سین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سمجھ نہیں آتا کہ آپ جیسے امیر لوگوں کوپلاسٹک سرجری کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ خدا نے آپ کوبہت خوبصورت چہرہ دیا ہے تو آپ نے کیوں سرجری کروائی؟