میلان: (روزنامہ دنیا) 2017 میں ریٹائرڈ ہونیوالے برازیلین فٹبالر اٹلی کے مونزا کلب کی نمائندگی کریں گے۔
برازیل کے لیجنڈ فٹبالر کاکا نے ریٹائرمنٹ ختم کرکے اٹلی کے کلب مونزا کی طرف سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ مونزا فٹبال کلب کاکا کے پرانے کلب اے سی میلان کے مالک سلواؤ برلوس کونی نے خریدا ہے اور انہوں نے خصوصی طور پر کاکا سے درخواست کی کہ وہ ریٹائرمنٹ ختم کرکے کلب کو جوائن کریں۔ 2017 میں فٹبال سے ریٹائر ہونیوالے برازیلین فٹبالر نے اس آفر پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ رواں سیزن کے دوران سیریز سی میں مونزا کلب کی طرف سے میچز کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔