انوشکا کی خاطر ویرات کوہلی کی بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست

Last Updated On 08 October,2018 06:40 pm

ممبئی : (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انوشکا شرماسے دور نہ ہونے کی خاطر بی سی سی آئی سے کرکٹرز کی بیگمات کو غیرملکی دوروں میں ساتھ جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ویرات کوہلی کسی بھی گراؤنڈ پر کھیلیں انوشکا شرما آنکھوں کے سامنے ہی ہوتی ہیں، انوشکا کہیں دور نہ ہوجائیں کوہلی کو فکرستانے لگی۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے بیگمات کو غیرملکی دوروں میں مکمل سیریزکیلئے ساتھ لے جانے کی اجازت مانگ لی۔

کوہلی نے پالیسی میں تبدیلی کیلئے بورڈ سے رابطہ کرلیا، بی سی سی آئی نے معاملے پرٹیم مینجمنٹ سے رائے مانگ لی، بورڈ کی جانب سے بیگمات کو صرف دو ہفتے ساتھ رکھنے کی اجازت ہے۔ دبئی میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی بیگمات کو بھی اسٹیڈیم میں سپورٹ کرتے دیکھا گیا ہے۔