لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ شلپا شیٹھی نے گزشتہ ہفتے شادی کے 9 سال بعد انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں ان کے سلمان خان سے تعلقات رہے ہیں۔
ساتھ ہی بالی ووڈ اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ کالج کے زمانے میں بھی ایک لڑکے سے ان کے تعلقات قائم تھے تاہم بعد ازاں وہ بھی ختم ہو گئے علاوہ ازیں شلپا شیٹھی نے اداکارہ تنوشری دتہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کسی خوف کے بغیر اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو سامنے لانا چاہیے ۔
شلپا کا کہنا تھا ’’می ٹو‘‘استعمال کرنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خواتین ہی غلط تھیں اور وہی متاثر ہوئیں، تاہم اگر ’’یو ٹو‘‘ کا استعمال کیا جائیگا تو مردوں کو ہی مجرم سمجھا جائیگا کیونکہ ’’یو ٹو‘‘سے انہیں احساس ہوگا کہ دیگر مردوں کی طرح وہ بھی خواتین کو ہراساں کرنے والوں میں شامل ہیں۔