کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پوسٹ پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے تنوشری دتہ کا نام لئے بغیر لکھا میں نے حال ہی میں بھارت میں ہونیوالے جنسی ہراسانی کے واقعات کے متعلق پڑھا ، میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ان خواتین کی جانب سے اٹھایا جانیوالا بہت بہادرانہ قدم ہے۔