لاہور: (روزنامہ دنیا) ماڈل و اداکارہ عائشہ عمرنے اپنی زندگی کی 36 بہاریں دیکھ لیں۔ وہ کل اپنی سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا تاہم انہیں شہرت بلبلے سے ملی۔ انھوں نے بڑی سکرین پر بھی کام کیا، لالی وڈ فلم کراچی سے لاہور میں ان کی اداکاری بڑی جاندار رہی۔ متعدد ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے والی اداکارہ کو انکے فینز اور ساتھی اداکاراوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہوئے۔