لاہور: (روزنامہ دنیا) ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر اداکارہ دپیکا پڈیکون نے ماضی میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے اپنے تجربات شیئر کئے اور اس دوران ان کے آنسو چھلک پڑے۔
دپیکا پڈیکون کا کہنا تھا وہ 2014 میں کلینیکل ڈپریشن کا شکار ہوئیں، اس وقت وہ لوگوں کے ہجوم سے بھی ڈرتی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد انکی حالت انتہائی افسوسناک تھی انہیں جاگنا اور لوگوں کا سامنا کرنا بھی اچھا نہیں لگتا تھا اور وہ ڈپریشن سے بچنے کیلئے ہر وقت نیند میں ہی رہنا چاہتی تھیں۔