کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) برٹینیا ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب کیلیفورنیا کے شہر بیورلے ہیلز میں ہوئی۔ فنکاروں کی محفل مزاحیہ اداکار جم کیری نے لوٹ لی۔
امریکا کے مزاحیہ اداکار جم کیری ریڈ کارپٹ سے سٹیج تک چھائے رہے، ایورڈ شو میں امریکی اور برطانوی اداکاروں کا حسین امتزاج نظر آیا۔ معروف سیریز گیم آف تھرون کی ہیروئن امیلا کلارک نے برٹش آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا جبکہ اداکار جم کیری نے چارلی چپلن ایوارڈ اپنے نام کیا۔