روحی بانو نے پراسرار گمشدگی کا راز فاش کردیا

Last Updated On 12 November,2018 09:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو منظر عام پر آگئیں اور کہا کہ ان کے لاپتا ہونے کی باتیں غلط ہیں،وہ ایک سال سے ترکی میں رہ رہی تھیں۔

اپنی بہن روبینہ اور بھائی نصیر کی موجودگی میں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روحی بانو نے کہا کہ ان کی بہن ان سے گلبرگ لاہور کےگھر کا آدھا حصہ مانگ رہی ہے، وہ بھلا آدھا گھر کیسے دے دیں؟

روحی بانو کا کہنا تھا کہ وہ اتنی دیر غائب اس لئے رہیں کیونکہ ان کی جان کو خطرہ ہے جن لوگوں نے ان کے بیٹے کو قتل کیا اب وہ انہیں بھی قتل کرنا چاہتے ہیں۔ روحی بانو نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔

روحی بانو نے بتایا کہ وہ اس ڈر سے ترکی چلی گئیں اور وہاں بھی وہ فاؤنٹین ہاؤس میں رہیں۔ اس دوران روحی بانو کی بہن نے انہیں ٹوک دیا۔روحی بانو نے اپنی بہن پر الزام عائد کیا کہ وہ ان سے پراپرٹی میں آدھا حصہ مانگتی ہیں لیکن وہ انہیں حصہ نہیں دے سکتیں کیونکہ وہ ان کا گھر ہے۔ اس بات پر بھی ان کی بہن روبینہ جھٹپٹا گئیں اور توبہ توبہ کرتے روحی بانو کو چپ کروا دیا۔