ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ ہدایتکار راکیش روشن بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے سوشل میڈیا پراپنے والد کے متعلق بتایا کہ وہ کینسر کے موذی مرض مبتلا ہو گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ راکیش کا مرض ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ اداکار نے کہا کہ میرے والد سرجری کے دن بھی ورزش کیلئے جم جانا نہیں بھولے، وہ سب سے مضبوط انسان ہیں جنہیں کچھ ہفتوں قبل ہی گلے کا کینسرتشخیص ہوا ہے لیکن وہ آج بھی بہت پر امید ہیں اور اس بیماری سے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
ہریتک روشن کا کہنا تھا کہ ہم بطور خاندان بہت خوش قسمت ہیں جنہیں راکیش روشن جیسا سربراہ ملا۔