لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی ووڈ کی اداکارہ جینیفر لارنس نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ 'گھبراہٹ کی بیماری' کا شکار رہ چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گھبراہٹ کی بیماری کے خلاف جنگ لڑنے سے متعلق جینیفر لارنس کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب ان کا سکول میں داخلہ ہوا تھا اور گھر کی دنیا سے ایک بالکل مختلف طرزِ زندگی جس کا حصہ بننا انہیں ناممکن سا محسوس ہونے لگا اور مجھ پرمنفی اثرات مرتب ہوئے، پھر مجھے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور اس کیفیت کی تشخیص کے بعد میرا علاج شروع ہوا اور انہیں اس خوف سے نمٹنے میں مدد ملی۔