لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) آسٹریلوی فیڈرل حکومت نے امریکی پروڈکشن کمپنی دی والٹ ڈزنی کو پہلی ایشیائی سپر ہیرو فلم بنانے پر 17.1 ملین امریکی ڈالر بطور سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی والٹ ڈزنی نے گزشتہ ماہ فاکس سٹوڈیو آسٹریلیا میں کام کرنے کے مالکانہ حقوق حاصل کئے تھے، آسٹریلوی حکومت نے آف سیٹ لوکیشن کا معاوضہ 16.5 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ والٹ ڈزنی نے گزشتہ برس 7 ارب ڈالر سے زیادہ کا منافع حاصل کیا تھا جو ہالی وڈ کے اس پروڈکشن ہاوس کی تاریخ ساز کمائی کا دوسرا بڑا منافع تھا، کمپنی کو اس سے قبل 2016 میں 7.6 ارب ڈالرز کی سالانہ آمدنی ہوئی تھی۔