امریکی گلوکارہ جادا پینکت سمتھ پاکستانی گلوکاروں کی مداح

Last Updated On 08 April,2019 10:13 am

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جادا پینکت سمتھ پاکستانی گلوکاروں کی مداح نکلیں۔ راحت فتح علی اور عابدہ پروین کے صوفیانہ کلام "چھاپ تلک" نے دیوانہ بنا دیا۔

امریکی گلوکارہ راحت فتح علی خان اور گلوکارہ عابدہ پروین کے صوفیانہ کلام کی دیوانی ہیں۔ جادا پینکت کو پاکستانی گلوکاروں کا گایا ہوا صوفیانہ کلام چھاپ تلک ایسا بھی پسند آیا کہ وہ اس کے سحر میں جکڑی گئیں۔

امریکی گلوکار نے اپنی اس دیوانگی کا اظہار انسٹاگرام پر کیا۔ جادا پینکت کا کہنا تھا کہ صوفی میوزک میں دونوں پاکستانی گلوکار ان کے پسندیدہ ہیں۔

Advertisement