لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ دنوں معاشرے میں خوبصورتی کے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب انہوں نے ذہنی صحت کے حوالے سے اپنے مداحوں میں شعور اجاگر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انہوں نے معاشرے میں ذہنی صحت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے اس نکتے کی جانب نشاندہی کی کہ ان کو اب تک سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی مسائل کے باعث جدوجہد کرنے والوں کا مذاق اڑانے کی بجائے ان کی مدد کریں جو کہ درست اقدام ہے اور اس سے آپ کو زیادہ خوشی ہو گی۔