نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے وزن کم کرنے کے بارے میں نئی ورک آﺅٹ ویڈیو جاری کر دی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق برٹنی سپیئرز نے نئی ورک آﺅٹ وڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزن کم کرنے کے لئے ورک آﺅٹ کرتی ہوں تو میرا وزن 3 پاﺅنڈز کم ہو جاتا ہے اور اس پر اتنی محنت لگتی ہے کہ وہ میرے لئے 7 پاﺅنڈز کم کرنے کے برابر ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ہی ورک آﺅٹ بار بار کرنے سے بیزار ہو جاتی ہوں اس لئے میں نے ایک کتابچہ رکھا ہوا ہے جس میں سے میں اپنی پسند کی مختلف انداز کی ورزش نکالتی ہوں۔
امریکی گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ورک آﺅٹ کے دوران مجھے ہیڈ فونز لگا کر میوزک سننا بھی پسند ہے جس کے بعد میں اپنے آپ کو پر سکون محسوس کرتی ہوں۔