وینا ملک اور ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں

Last Updated On 21 June,2019 01:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ادکارہ وینا ملک نے ٹویٹ کیا کہ بچے کے لیے متفکر ہوں، جسے شیشہ پینے کی جگہ لے کر گئے۔ ثانیہ مرزا نے غصے میں جواب دیا کہ بیٹے سے کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہیے۔

وینا ملک نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کر کے ٹویٹ کیا کہ آپ کے بچے کے لیے فکرمند ہوں، جسے شیشہ پینے والی جگہ پر لے جایا گیا۔ ایک ماں اور ایتھلیٹ ہونے کے ناطے یہ بات آپ کو پتا ہونی چاہیے۔

ثانیہ مرزا کو وینا ملک کی ایڈوائس ایک آنکھ نہ بھائی اور غصے میں ٹوئٹ کیا کہ بچے سے کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہیے، رہی بات پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تو وہ نہ تو میں ان کی ماں پرنسپل یا ٹیچر ہوں۔
بھارتی ٹینس کھلاڑی کا غصہ یہی ختم نہ ہوا، انہوں نے وینا ملک کے ماضی پر ذاتی کمنٹس بھی کر دیے لیکن بعد میں ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے وینا ملک کو بلاک کر دیا۔