لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ اداکارہ پینی لوپ کروز کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے خلاف ہیں کہ اداکاراؤں سے متعلقہ بیماریوں کو منفی طور پر معاشرے میں متعارف کر ایا جائے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پینی لوپ کروز کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ان کو معاشرے کے اس رویے پر افسوس ہوتا ہے جب وہ اداکاراؤں کی بیماریوں کا مزاح بناتے ہیں۔
ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ خواتین اداکارائیں بھی انسان ہیں اگر ان میں سے کسی کو ہارمون ایبنارملٹی یا ڈپریشن جیسی بیماری ہو جاتی ہے تو انڈسٹری سے لے کر سوشل میڈیا تک اس کا مزاح بنایا جاتا ہے جو یہ تاثر دیتا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو عزت دینے والوں کی کمی ہے۔