ڈانس کلب کی 2 ویٹرس پر تشدد کا الزام، کارڈی بی کی عدالت میں پیشی

Last Updated On 28 June,2019 11:17 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی پر امریکی عدالت میں ڈانس کلب کی 2 ویٹرس پر تشدد کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کارڈی بی کو ڈانس کلب کی 2 ویٹرس بہنوں پر تشدد کرنے اور انہیں ہراساں کرنے سمیت مجموعی طور پر 12 الزامات کا سامنا ہے اور وہ گزشتہ روز نیویارک کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد فرد جرم عائد کرنے کے عمل کو روک کر مقدمے کی آئندہ سماعت رواں برس ستمبر میں کرنے کا اعلان کر دیا، جس میں گلوکارہ کو پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔