ملائیکا اروڑا کا 11سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

Last Updated On 28 June,2019 11:05 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکا اروڑا کے رشتے کے حوالے سے خبریں طویل وقت سے سامنے آرہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے خود سے 11سال چھوٹے ارجن کپورکیساتھ رومانوی تعلق کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں اور ملائیکا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔ اسی دوران انہوں نے ایک رومانوی تصویر شیئر کر کے محبت کے تعلق کا اعلان بھی کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں بھارتی اداکار امریکہ میں ارجن کپور کی سالگرہ خفیہ طور پر منانے کیلئے گئے تھے۔