ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی صحافی نے بدسلوکی کرنے پر بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے خلاف عدالت میں شکایت درج کرا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اشوک ایس پانڈے نے سلمان خان اوران کے ماتحت وجے کیخلاف ممبئی کی عدالت میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اپریل کو ایک مقام پر سلمان خان سے سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے کی اجازت مانگی تھی اور وہ اس پر راضی بھی ہو گئے جب ویڈیو بنانی شروع کی تو اچانک سلمان اور ان کے ساتھ موجود لوگوں نے مل کر مارا پیٹا۔
سلمان خان کے خلاف شکایت کنندہ نے مقامی تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اخیتار کیا کہ اداکار کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ وہ آئندہ کسی کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہ کریں۔ اس صورتحال پر سلمان خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔