سلمان خان کو بندر نے پانی پینا سکھا دیا

Last Updated On 03 July,2019 11:52 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان مختلف قسم کی وڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم اب ایک ویڈیو میں انہیں بندر نے پانی پینا سکھا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بندر کو پانی ایک پلاسٹک کی بوتل میں دیا گیا جو اس نے پینے سے انکار کر دیا۔ اداکار نے جب بندر کو پانی گلاس میں دیا تو اس نے فوری طور پر پی لیا۔

سلمان خان نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا بجرنگی بھائی جان پلاسٹک کی بوتل میں پانی نہیں پیتا۔