ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کی اداکارہ نے ادیتیا پنچولی کیخلاف پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ اداکار نے انہیں 17 سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ممبئی کے ورسووا پولیس سٹیشن میں درج کی جانیوالی شکایت میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 10 برس قبل ادیتیا پنچولی نے اداکارہ کو 17 سال کی عمر میں نہ صرف گھر میں قید رکھا بلکہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔
اداکارہ کا نام ظاہر نہ کرنے کے باوجود بالی ووڈ میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ شکایت کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی نے درج کرائی ہے۔