کینبرا: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جلد ملے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی لاٹروب یونیورسٹی اداکار کو ملبورن میں ہونے والے ’انڈین فلم فیسٹول‘ کے دوران ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے گی۔
The rumours are true. Bollywood superstar and famed philanthropist Shah Rukh Khan is coming to La Trobe.
— La Trobe University (@latrobe) July 15, 2019
Find out why: https://t.co/lEv5LbrjOd | #latrobeuni #IFFMHero pic.twitter.com/nGIg3Ofjs5
لاٹروب یونیورسٹی کے مطابق شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری انکی جانب سے نادار بچو ں کی امداد، ’میر فاؤنڈیشن‘ کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم اور انڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دے رہی ہے۔
ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کی اطلاع پر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ لاٹروب یونیورسٹی کا انڈین کلچر سے دیرینہ تعلق اور خواتین کو برابری کے حقوق دلوانے کے لیے کاوشیں متاثر کن ہے۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرنا حقیقی معنوں میں اعزاز کی بات ہے اور یونیورسٹی کا میری کامیابیوں کا اعتراف کرنے پر میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔