کراچی: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ انھیں کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئیں لیکن انہیں نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ انھیں کئی ہدایتکاروں نے اپنی فلموں میں کام کرنے کی آفر دی تاہم نامناسب لباس بھی ان کا مطالبہ ہوتا تھا جو منظور نہیں تھا اس لئے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کر دیا۔ اداکارہ نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم میں آئٹم سانگ کا ہونا ضروری نہیں، پاکستانی فلم انڈسٹری آئٹم سانگ کے بغیر بھی بہتری کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔
سارہ خان نے کہا کہ کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ آئٹم سانگ کے بغیر فلم باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کرسکتی، میں اس بات کے خلاف ہوں۔ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے اچھی اداکاری و ہدایتکاری کے علاوہ معیاری سکرپٹ ہونا اہم ہے۔