اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کابینہ کے بعد پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی، مشیران، پارٹی و حکومتی ترجمان شریک ہوں گے، وزیر اعظم دورہ امریکہ میں کامیابیوں بارے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم پاک امریکا تعلقات، خارجہ محاذ پر پیشرفت اور حکومتی پالیسی کی لائن آف ڈائریکشن دیںگے۔ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ ترجمانوں کے اجلاس میں زیر غور آئے گا۔
اجلاس میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سیاسی معاملات بھی زیر غور آئے گا، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم حکومتی ترجمانوں کوسیاسی سطح پر بھی اہم اہداف دیں گے۔