سلمیٰ ہائیک ڈھلتی عمر سے خوفزدہ نہیں

Last Updated On 09 August,2019 11:57 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اب ڈھلتی عمر سے کوئی خوف نہیں تاہم ماضی میں وہ جوان اور پرکشش رہنے کی آرزو مند تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمیٰ ہائیک نے 23 سال کی عمر میں میکسیکو سے کیریئر کا آغاز کیا تاہم جلد ہی وہ اداکاری کی تعلیم کے سلسلے میں امریکہ منتقل ہوگئیں، جہاں انہیں دوران تعلیم 1995 میں پہلی بار فلم ’’ڈسپراڈو‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا اور پھر ان کے ایک نئے سفر کا آغاز ہو گیا ۔سلمیٰ ہائیک نے 2009 میں فرانسیسی ارب پتی تاجر سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اداکارہ نے اب تک 5 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ان کی معروف فلموں میں ’بریکنگ اپ، 54، وائلڈ وائلڈ ویسٹ، لونگ اٹ اپ، ہوٹل، ٹریفک، فریڈا اور دیگر شامل ہیں۔ سلمیٰ ہائیک کو شاندار پرفارمنس پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔