فلم "دی لائن کنگ" نے پہلے ہفتے 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما لئے

Last Updated On 22 July,2019 10:33 am

نیویارک:‌ (دنیا نیوز) سمبا کا امریکی باکس آفس پر راج، فلم "دی لائن کنگ" نے پہلے ہفتے 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما لئے۔ فلم "سپائیڈر مین فار فرام ہوم" دوسرے اور ٹوائے سٹوری فور تیسرے نمبر پر رہی.

جنگل پر حکمرانی کے لیے دو شیروں میں جنگ، ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم "دی لائن کنگ" نے پہلے ہفتے اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما لیے۔ فلم سپائیڈر مین فار فرام ہوم دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔ ٹوائے سٹوری فور ایک کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالرکے ساتھ تیسری بڑی فلم قرار پائی۔

یاد رہے کہ 1994 میں ریلیز ہونے والی "دی لائن کنگ" فلم اس وقت کی بھی مقبول ترین فلموں میں سے ایک تھی جس نے ایک ارب ڈالر کمائی کر کے فلمی پنڈتوں کو حیران کر دیا تھا۔ اس اینیمیٹڈ فلم کے بعد ازاں دیگر پارٹس بھی آئے تاہم ان کو شائقین کی جانب سے اتنی پذیرائی نہ مل سکی جو پہلے پارٹ کے حصے میں آئی۔