ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی گلوکارہ ترن کور نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کیخلاف بولنے پر انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی عزت لوٹنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہارڈکور کے نام سے مشہور گلوکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان لوگوں کی ذہنیت گندی ہے اور وہ گندگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتے۔ انہوں نے نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کوللکارتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آکر ان سے بات کریں اور چھپ کر انہیں مارنے کی دھمکیاں نہ دیں۔
واضح رہے کہ گلوکارہ نے خالصتان تحریک کو سپورٹ کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جو بھارتی حدود کے اندر سکھوں کے لئے علیحدہ وطن حاصل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔